فوجی عدالتوں سے 9 مئی واقعہ میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنادی گئیں۔ مجرمان کو 2 سے 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پانے والوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی شامل ہیں جنہیں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں ہیں۔
جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت، محمد ارسلان ولد محمد سراج کو 7 سال، رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6 سال، ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال، علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6 سال، بریگیڈئر (ر) جاوید اکرم ولد چودھری محمد اکرم کو 6 سال، محمد عمیر ولد عبدالستار کو 6 سال، محمد رحیم ولد نعیم خان کو 6 سال، مدثر حفیظ ولد حفیظ اللہ کو 6 سال، وقاص علی ولد محمد اشرف کو 6 سال، سجاد احمد ولد محمد اقبال کو 4 سال، نعمان شاہ ولد محمود احمد شاہ کو 4 سال، امیر ذوہیب ولد نذیر احمد شیخ کو 4 سال، میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال، میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو 2 سال، گروپ کیپٹن وقاص احمد محسن(ریٹائرڈ) ولد بشیر احمد محسن کو 2 سال، حیدر مجید ولد محمد مجید کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد وقاص ولد ملک محمد کلیم کو 2 سال، سفیان ادریس ولد ادریس احمد کو 2 سال، محمد نواز ولد عبدالصمد کو 2 سال، محمد احمد ولد محمد نذیر کو 2 سال، اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ کو 2 سال، منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2 سال، منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
بنوں کینٹ حملے میں ملوث خضر حیات ولد عمر قیاض خان کو 9 سال، اکرام اللہ ولد خانزادہ خان کو 9 سال، امین شاہ ولد مشتر خان کو 9 سال، ثقلین حیدر ولد رفیع اللہ خان کو 9 سال، نیک محمد ولد نصر اللہ جان کو 9 سال، رحیم اللہ ولد بیعت اللہ کو 9 سال، عزت گل ولد میردادخان کو 9 سال، خالد نوازولد حامد خان کو 9 سال اور سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائئی گئی۔
جی ایچ کیو حملے میں ملوث سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال، راجہ دانش ولد راجہ عبدالوحید کو 4 سال، محمد عبداللہ ولد کنور اشرف خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا جبکہ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو 4 سال، پیرزادہ میاں محمد اسحق بھٹہ ولد پیرزادہ میاں قمرالدین بھٹہ کو 3 سال، حامد علی ولد سید ہادی شاہ کو 3 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث فہد عمران ولد محمد عمران شاہد کو 9 سال، محمد فرخ ولد شمس تبریز کو 5 سال، محمد سلمان ولد زاہد نثار کو 2 سال، حمزہ شریف ولد محمد اعظم کو 2 سال، محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2 سال، امجد علی ولد منظور احمد کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمان کو 7 سال، فرہاد خان ولد شاہد حسین کو 7 سال قید بامشقت اور پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو 10 سال، فہیم ساجد ولد محمد خان کو 8 سال، محمد بلال ولد محمد افضل کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث اسد اللہ درانی ولد بادشاہ زادہ کو 4 سال، سہراب خان ولد ریاض خان کو4 سال، عزت خان ولد اول خان کو 2 سال، محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کو 2 سال، محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان کو 2 سال جبکہ چکدرہ قلعے حملے میں ملوث گوہر رحمان ولد گل رحمان کو 7 سال، ذاکر حسین ولد شاہ فیصل کو 7 سال، رئیس احمد ولد خستہ رحمان کو 4 سال، اکرام اللہ ولد شاہ زمان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
پنجاب رجمنٹ سنٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو 2 سال قید بامشقت اور گیٹ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز ولدصاحبزادہ خان کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل بھی فوجی عدالتوں سے 9 مئی کے واقعہ میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائی گئی تھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج کی سزاؤں کے اعلان کے ساتھ فوجی حراست میں لئے جانے والے 9 مئی کے ملزمان پر چلنے والے مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لی گئی ہے۔ تمام مجرموں کے پاس اپیل کا حق اور دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں، جیسا کہ آئین اور قانون میں ضمانت دی گئی ہے۔