ڈی ایس ریلوے ناصر خلیلی کی جانب سے کراچی میں غیر قانونی طور پر ریلوے کے مکانات میں رہنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق تمام ریلوے کالونیوں کا سروے کیا جا رہا ہے جن میں اب تک 110 مکانات اور 4 بنگلوز کیماڑی میں سیل کردیئے گئے ہیں اور 5 ملازمین کو ڈی ایس ناصر خلیلی نے فوری طور پر سسپینڈ کردیا ہے۔
ڈی ایس ریلوے ناصر خلیلی کے مطابق ٹیمیں کراچی ڈویژن کا سروے کررہی ہیں اس میں جس ملازمین نے اپنے نام پر الاٹ مکان کرایہ پر دیا ہوا پایا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ وہ ملازمین و افراد جو ریل کی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کر کے بیٹھے ہیں اذ خود جگہوں کو خالی کر دیں بصورت دیگر ان سے ریل کی جگہ ہر صورت خالی کرائی جائے گی۔
ڈی ایس ریلوے کے مطابق ریل کی زمین اور مکانوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا یہ ان افراد کے لیئے آخری وارننگ ہے وہ جگہوں کو خالی کر دیں، جہاں کہیں بھی ریلوے کے مکانوں غیرقانونی بجلی کے کنڈے لگے ہوئے ہیں انکو بھی فوری طور پر کاٹ دیا جائے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اکثر کالونیوں سے کنڈے ڈی ای الیکٹرک نے کنڈے کاٹنے شروع کردیئے ہیں۔
ناصر خلیلی نے مزید کہا کہ میرے ہوتے ہوئے جہاں کہیں بھی ریل کو کیسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو میں اس کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لوں گا اور قبضہ مافیا سے ریلوے کی اراضی خالی کرا کے دم لوں گا۔