آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ، متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہوگیا ہے غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کی ایئر لائنز کی پرواز-8432 بدھ کو باکو سے گروزنی کے راستے قازق شہر اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ایمبریئر 190 طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے جن میں سے 25 زندہ بچ گئے ہیں، 22 کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ آذربائیجان ایئر لائنز کے زیر انتظام طیارے کو اکتاو شہر کے قریب گرتے ہی آگ لگ گئی لیکن اس کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ گروزنی میں دھند کی وجہ سے طیارے کا رخ تبدیل کیا گیا تھا۔ روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ قازقستان میں حکام نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ ہوا اس کے مختلف ممکنہ ورژنز کی تلاش شروع کر دی ہے، جس میں ایک تکنیکی مسئلہ بھی شامل ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts