Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں معمول سے تیز سرد ہوائیں، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل پڑی ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ دن بھر 20 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے کم محسوس ہو رہی ہے۔ شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر کے آغاز سے ہی سرد ہواؤں نے کراچی میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور اب تک کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں