Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید رشتہ ازداواج میں بندھ گئے

پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سیف اللہ جنید نے اپنے نکاح کی چند خوبصورت تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے نکاح کا اعلان کیا جس پر مرحوم جنید جمشید کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین انہیں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

تصاویر میں سیف اللہ کو سنہرے پرنس کوٹ اور سفید پاجامے میں ملبوس اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سادگی سے منعقد کی گئی اس شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ شامل تھے۔ ٹی وی میزبان وسیم بادامی اور اداکار فیصل قریشی نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کے خاص لمحات وسیم بادامی انسٹاگرام پر شیئر کیے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں