Search
Close this search box.
جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت کراچی

کراچی میں 38 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی سپرہائی وے سبزی منڈی پولیس پوسٹ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے سبزی منڈی کے اندر 38 لاکھ کی واردات کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے برآمد کرلیے ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کے مطابق سبزی منڈی پولیس پوسٹ کی ٹیکنیکل بنیادوں پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 38 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکرکے 26 لاکھ روپے کیش اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈکیتی میں تاجر کا منشی اکبر اور سبزی منڈی کا ڈرائیور مراد شامل تھا، 16 دسمبر کو سبزی منڈی کے اندر واردات ہوئی تھی موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے 38 لاکھ روپے کیش چھینے موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی چھینی گئی تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے کہا کہ ڈی ایس پی چوہدری سہیل فیض کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ٹیم میں چوکی انچارج کامران اور دیگر کو شامل کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ سبزی منڈی چوکی پر قائم کنٹرول روم سے اہم شواہد حاصل ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے ملزمان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا تاجر کا منشی اکبر مالک کے پیسے بینک میں جمع کرواتا اور نکالتا تھا اکبر نے منڈی کے سوزوکی ڈرائیور مراد کے ساتھ منصوبہ بنایا تین ملزمان کو باہر سے لاکر ڈکیتی کروائی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے مزید کہا کہ ملزمان سوزوکی اور موٹرسائیکل پر آئے تھے اکبرنے منصوبہ بندی کے تحت ملزمان کو کیش اور بائیک دے دی واردات میں ملوث تین ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں