Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام 95 فیصد مکمل، پانی کی فراہمی کب شروع ہوگی؟

یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کے مرمتی کام کی وجہ سے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہے۔ ترجمان کراچی واٹراینڈ سیوریج کارپویشن کے مطابق پانی کی لائن کا مرمتی کام آخری مراحل میں ہے۔ مرمتی کام کو 95 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے اور آئندہ 6 گھنٹوں کے اندر تمام کام مکمل کرلیا جائے گا۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق 32 گھنٹے مسلسل لائن کی ویلڈنگ کا کام کیا گیا جبکہ لائن کی کنکریٹ کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ احتیاطی طور لائن کی مزید مضبوطی کے لیے ایکسٹرا کالرز لگائے جارہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے فوراً بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی شروع کرکے لائنوں کو چارج کیا جائے گا۔ ڈاؤن اسٹریم کینجھر جھیل دریائے سندھ سے پانی کی لیول بڑھا دی گئی ہے۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر تک پانی پہنچنے میں 14 گھنٹے لگتے ہیں۔ آج سے شہر میں پانی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں