Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت پاکستان کراچی جرائم تازہ ترین

خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی، عدالت کا ملزمان کو پچاس ہزارمچلکے جمع کروانے کا حکم

کراچی میں مہم کے دوران بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے اور خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی کرنے والے گرفتار دو افراد کو عدالت نے رہا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے گرفتار دو ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے دونوں ملزمان کو رہا کرتے ہوئے فی کس پچاس ہزار روپے ذاتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور کہا کہ مقدمہ میں لگائی گئی دفعہ 353 یہاں لاگو نہیں ہوتی۔

تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے خاتون پولیو ورکر کو زبردستی گھر میں بند کیا۔ ملزمان کا سی آر او کروانا مقصود ہے، مزید سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنی ہے۔

یاد رہے کہ پولیس نے مہم کے دوران بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار اور خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔ 2 شہریوں کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ ناظم آباد تھانے میں درج کیا گیا، مقدمے میں نامزد مکان مالک اور ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مذکورہ انسداد پولیو مہم رواں برس کی آخری مہم ہے۔ اس مہم کے دوران ملک بھر کے 45 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ واحد ممالک ہیں، جہاں اب تک ممکنہ طور پر انسانوں کے لیے مہلک اور انہیں زندگی بھر کے لیے مفلوج کر دینے والے پولیو وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں کیا جاسکا ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں