Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سردی میں طلباء جو گرم کپڑے پہنناچاہیں، اجازت دی جائے، وزیرتعلیم کی اسکولوں کو ہدایت

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سردیوں کے دوران یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت کردی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن نے نجی اسکول کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

 

محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ سردیوں کے دوران نجی اسکولز طلباء کے یونیفارم میں نرمی برتی جائے، بچوں کی صحت کی خاطر سردی سے بچاؤ کے اقدامات میں ان کے ساتھ تعاون کیا جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے دنوں میں طلباء جو گرم کپڑے پہن سکتے ہیں انہیں اس کی اجازت دی جاۓ، اسکول کلاسز میں بھی سردی کے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات پورے کیے جائیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts