کراچی والے پانی کا سرکاری ٹینکر کیسے بُک کروا سکتے ہیں؟ ٹینکر کتنے کا ملے گا؟

انچارج ہائیڈرنٹس سیل کا کہنا ہے کہ رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جانے والے واٹر ٹینکرز کے کوٹے میں اضافہ کردیا گیا ہے واٹر کارپوریشن نے عوام کی سہولت کے لیے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس پر ونڈو سروس کا بھی آغاز کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ونڈو سروس سے 24 گھٹنے باآسانی واٹر ٹینکر بک کرایا جاسکتا ہے، پانی کی فراہمی بحال رکھنے کیلئے واٹر کارپوریشن نے کمرشل ٹینکرز سروس معطل کردی ہے۔

انچارج ہائیڈرنٹس سیل کا کہنا تھا کہ کہ 3روزکے لیے کمرشل ٹینکرز سروس معطل کی گئی ہے، یونیورسٹی روڈ پر جاری مرمتی کام مکمل ہونے تک کمرشل ٹینکرز سروس معطل رہے گی۔ 3روز تک شہریوں کو جنرل پبلک سروس کے تحت واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے، رہائشی فلیٹس کو بھی جنرل پبلک سروس کے تحت واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے واٹر ٹینکر لیتے وقت کمپیوٹرائزڈ ای سلپ ضرور حاصل کریں، کمپیوٹرائزڈ ای سلپ نہ دینے والے کے خلاف فوراً شکایات درج کرائیں۔ عوام کی سہولت کے لیے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس کے نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔

شہری ان نمبر پر رابطہ کر کے بھی ٹینکر بک کروا سکتے ہیں:

کرش پلانٹ ہائیڈرنٹ 03428303635، صفورہ ہائیڈرنٹ 03003114520، سخی حسن ہائیڈرنٹ 03150232384، لانڈھی فیوچر ہائیڈرنٹ 03324551320، شیر پاؤ ہائیڈرنٹ 03110200201، نیپا ہائیڈرنٹ 03312458004

سرکاری ہائیڈریٹ پر سنگل ٹینکر 1550 جبکہ ڈبل ٹینکر 2300 روپے میں دستیاب ہے۔ ہائیڈرینٹ سے 10 کلو میٹر کے دائرے میں ذیزل کی مد میں کوئی اضافی رقم وصول نہیں کی جاتی جبکہ دس کلومیٹر سے ذائد فاصلے پر 60 روپے فی کلومیٹر کےحساب سے اضافی رقم ادا کرنی ہو گی۔ مارکیٹ میں سنگل ٹینکر کا ریٹ 3000 جبکہ ڈبل ٹینکر ساڑھے پانچ سے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts