Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں

یونیورسٹی روڈ پرپائپ لائن کا مرمتی کام کل سےشروع ہو گا،بدھ سے پانی کی فراہمی بحال ہو گی

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا کی مین پائپ لائن کا مرمتی کام پیر سے شروع کیاجائے گا، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام میں 72 گھنٹے لگیں گےجس کے بعد بدھ کی شام تک شہر میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ای او واٹر کارپوریشن متعلقہ حکام کے ہمراہ آج یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا معائنہ بھی کریں گے۔شہر کو یومیہ ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 150 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔شہر کو 500 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی

ترجمان نے بتایا کہ سائفن 19 میں 84 انچ ڈایا کے ٹوٹل 3 پائپس ہیں جس میں سے صرف ایک پائپ کا مرمتی کام کیا جائے گا جبکہ سائفن 19 کے متوازی دونوں پائپس سے پانی کی فراہمی جاری رہے گی

مرمتی کام کے باعث لیاری کلفٹن گلشن اقبال جمشید ٹاؤن اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی، مرمتی کام 24 گھنٹے جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت پر کام مکمل کیا جا سکے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں