Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں ٹریفک حادثات میں اضافہ،48 گھنٹے میں 9 افراد جاں بحق

کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران نو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے بائیس سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان حسنین جاں بحق ہوگیا، حادثہ شارع فیصل پر کار ساز کے قریب پیش آیا۔

سپرہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں دس سالہ لڑکا افضل جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے خان کمال اور رحمت اللہ کو طبی امداد کی فرایمی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈھائی کے پل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش قانونی کارروائی کیلیے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔

اس کے علاوہ گھگر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے،  زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امدد کے بعد روانہ کردیا گیا۔

جمالی پل پر ٹرک کی ٹکر سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے، کورنگی ناصر جمپ پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث بچہ خاتون کی گود سے گر کر جاں بحق ہوا۔ نیٹی جیٹی پل پر کار کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار موت کے منہ میں چلے گئے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں