Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی بچی مل گئی

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی 7 سال کی بچی مل گئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچی آج نانی کے گھر سے ملی ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

بچی کل اسکول سے لاپتہ ہوگئی تھی جس پر بچی کے والد نے شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز اپنے بھائی بلال کے ساتھ اسکول گئی تھی، چھٹی کے وقت بھائی بہن کا انتظار کرتا رہا مگر بہن نہیں آئی تو بچہ اسکول سے گھر واپس چلا گیا۔

بچے نے گھر جاکر والد کو بتایا تو انہوں نے اسکول جا کر بچی کو ڈھونڈا لیکن وہ نہیں ملی جس کے بعد بچی کے والد نے شاہ لطیف تھانے میں گمشدگی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد پولیس نے بچی کے والد سمیر شاہ کے ساتھ مل کر پورے اسکول کی تلاشی لی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں