Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں

ترکیہ کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

ترکیہ جانے کے خواہشمند حضرات اب ملکی قواعد و ضوابط کو پورا کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ ترکیہ کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔ پاکستانی شہریوں کو ترکیہ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے فیس نقد رقم کی صورت میں پاکستانی روپے میں جمع کروانا ہوگا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ڈالر کی شرح تبادلہ کو مدنظررکھتے ہوئے یہ ویزا فیس جمع ہوگی جو کہ ناقابل واپسی ہے۔

سنگل انٹری ترکیہ وزٹ ویزا کے لیے سفارت خانے کی فیس 60 ڈالرز ہے جبکہ پاکستان سے ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا کے لیے یہ فیس 190 ڈالرز ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 9 دسمبر تک 277.5 روپے میں دستیاب تھا، اس لحاظ سے سنگل انٹری ویزا کے لیے ایمبیسی کی فیس 16,650 روپے اور ملٹی پل انٹری ویزا کے لیے 52,725 روپے ہوگی۔

سفارت خانے کی فیس کے علاوہ، ترکیہ کی ایمبسی اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر خدمات کی فیس بھی وصول کرتی ہے اور اس پر منحصر ہے کہ درخواست دہندہ نے ویزا کی درخواست کے لیے کس کیٹیگری کا انتخاب کیا ہے۔ اگر درخواست دہندہ نے عام درخواست جمع کرائی ہے تو اس کے لیے 65 ڈالر یا 18,037 روپے اور وی آئی پی درخواست کے لیے 80 ڈالر یا 22,200 روپے چارجز ادا کرنے ہونگے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں