Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

میئرکراچی کاشہرکو پانی کی فراہمی کیلئے بنائی جارہی نئی کینال کا معائنہ، اگست 2025 تک فعال کرنے کا اعلان

کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ڈالی جانے والی نئی کینال کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے لیے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب حب کینال پہنچ گئے ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے لیے نئی کینال پر کام تیزی سے جاری ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پرانی کینال جس سے 100 ایم جے ڈی پانی کی فراہمی کی جاتی ہے اس سے رساؤ اور سپیج کی وجہ سے 100 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کے لیے نئی کینال ڈالنے کا منصوبہ بنایا ہے، نئی کینال کی تعمیر کے بعد 100 ایم جی ڈی سے زائد پانی کراچی کی عوام کو فراہم کیا جاسکے گا انہوں نے بتایا کہ نئی کینال  کی تعمیر کا کام 87 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ اس نئی کینال کو ایک سال کے اندر اندر فعال کردیا جائے گا۔ اگست 2025 تک اس کینال سے کراچی کی عوام کو پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وعدہ ہے کہ کراچی کے پانی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ایک کارکن کراچی کے مسائل حل کرنے کے جذبے سے سرشار ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں