Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

کراچی میں تازہ سیب کی آڑ میں 5کروڑروپے مالیت کے خشک دودھ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے حساس ادارے کی معلومات پر ماڑی پورکے علاقے میں ٹرک اڈے کے ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ کارروائی میں تازہ سیب کی آڑ میں اسمگل شدہ خشک دودھ کی بڑی مقدار اندرون ملک ترسیل ناکام بنادی گئی۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق گودام میں اسمگل شدہ خشک دودھ سے لدا ہوا ایک کنٹینر موجود تھا۔ چھاپہ مار ٹیم نے لوڈ کنٹینر کو روک کر ٹرالر کے ڈرائیور سے اشیاء کی دستاویزات طلب کیں۔ظاہر کردہ گڈز ڈیکلریشن میں تازہ سیب کی معلومات درج تھیں۔ حکام نے ریفریجیٹڈ کنٹینر کھول کر جانچ پڑتال کی تو سیبوں کے کریٹس کے پیچھے خشک دودھ کے بیگوں کی نشاندہی ہوئی۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز نے مزید بتایا کہ 880 بیگوں میں سے 22 ٹن اسمگل شدہ خشک دودھ برآمد کر کے ضبط کرلیا گیا۔ ضبط شدہ ایرانی خشک دودھ، ٹرالر اور کنٹینر کی مالیت 5کروڑ روپے ہے۔مقدمہ درج کرکے 3افراد کو گرفتار کرکے ضبط شدہ سامان بشمول ٹرالر کنٹینر اے ایس او گودام منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں