Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عمرہ ویزے کی آڑ میں ملازمت کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، کراچی ایئر پورٹ سے مسافر گرفتار

Karachi airport

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے کراچی ایئر پورٹ سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سعویہ جانے والا مسافر پاسپورٹ میں جعلسازی کر کے ملازمت کی غرض سے سعودی عرب جا رہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر محمد مزمل عمرے کے ویزے پر سعودی عرب کا سفر کر رہا تھا، ملزم کے پاسپورٹ پر درج معلومات غلط نکلیں، ملزم کا پیدائشی علاقہ لودھراں ہے لیکن جعل ساز ملزم نے جائے پیدائش سرگودھا کو ظاہر کر رکھا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم سے مزید پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ اس نے بہاولپور کے رہائشی اشعر نامی ایجنٹ سے ساڑھے 3 لاکھ روپے میں عمرہ ویزا اور اقامہ کی ڈیل کی تھی، ڈیل کے تحت ملزم کو سعودی عرب پہنچنے پر اقامہ دیا جانا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگل سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts