Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے ملاقات، چیمپئنز ٹرافی پر پیش رفت سے آگاہ کیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں چیمپئنز ٹرافی پر ہونے والے پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور ٹورنامنٹ سے متعلق محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے تیار ہے، ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اچھی خبر سامنے آئے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts