Search
Close this search box.
کراچی تعلیم تازہ ترین نمایاں

عدالتی حکم پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد،کراچی میں 12 ہزار سے زائد طلبا امتحان دے رہے ہیں

سندھ کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے آئی بی اے سکھر کے زیرِ انتظام ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، صوبے میں قائم 7 امتحانی مراکز میں بیک وقت پرچہ جاری ہے۔

کراچی میں 12ہزارزائد خواہشمند ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دے رہے ہیں 6500 کراچی یونیورسٹی اور ساڑھے 6 ہزار این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیسٹ دے رہے ہیں ، عدالتی حکم پر دوبارہ امتحانات لئے جارہے ہیں

کراچی میں جامعہ کراچی اور جامعہ این ای ڈی میں ٹیسٹ کی نگرانی وائس چانسلر آئی بی اے ڈاکٹر آصف شیخ کر رہے ہیں۔

صوبے بھر میں مجموعی طور پر 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان میں حصہ لے رہے ہیں، ایم ڈی کیٹ کراچی، حیدرآباد، جام شورو، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ تقریباً دو ماہ قبل ملک بھر میں لیا گیا تھا تاہم پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد عدالت میں ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے اور ٹیسٹ دوبارہ لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

اب عدالتی احکامات کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2024 کا دوبارہ انعقاد آئی بی اے سکھر کروا رہا ہے، ایم ڈی کیٹ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت ہو رہا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں