Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونے سے درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری کم ہوجائے گا جبکہ کراچی میں بھی سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہو سکتا ہے۔ شہرقائد کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ 7 دسمبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے سے درجہ حرارت مزید کم ہوجائے گا، جس کے زیر اثر 8 سے 14 دسمبر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 3 سے منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنےکی پیش گوئی کی گئی ہے، اس دوران سمندری علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ 7 سے 11 دسمبر کے دوران چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، استور، غذر، گلگت، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم میں بارش متوقع ہے جب کہ مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی، حویلیاں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 7 سے 8 دسمبر کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں بارشوں کی پیشگوئی ہے جب کہ پنجاب میں گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ میں تیز رفتار اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سی درمیانی بارش متوقع ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں