Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

عمران خان مزید 6 مقدمات میں گرفتار

سابق وزیراعظم عمران خان کی 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر کے 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی جبکہ 24 نومبر احتجاج کے 28 مقدمات میں تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کا ان 6 مقدمات میں آج 7 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا، تمام 6 تھانوں کے تفتیشی افسران نے گرفتاری ڈال کر سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں کے ساتھ ساتھ گرفتاری رپورٹ بھی عدالت پیش کردی ہے۔

درخواستوں کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی جس کے لیے تمام تفتیشی افسران کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ پراسیکیوٹر امین منہاس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہوگیا جبکہ دیگر کا آج لیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر احتجاج کے 7 کیس درج ہیں۔

 مزید پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم ایک بار پھر مؤخر

رپورٹ کے مطابق عدالت میں پہلے نیو ٹاؤن جسمانی ریمانڈ کیس پھر جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوگی۔ جج نے کہا کہ ان دونوں کیسز کی سماعت کے بعد نئے مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 کیسز میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست سنوں گا۔

عمران خان کو 28 ستمبر پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر راولپنڈی کے دیگر 3 مقدمات میں گرفتار کرنے پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی جبکہ دیگر تین مقدمات بھی انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں