Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے، پارٹی کے قیام کو 57 سال مکمل

پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل ہو گئے ہیں، جیالے آج پارٹی یوم تاسیس جوش وجذبے سے منا رہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کارکنان، حامیوں اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن جمہوریت، سماجی انصاف اور عوام کے اختیارات کے لیے پیپلز پارٹی کی 57 سالوں پر محیط غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور سپورٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ترقی پسند سیاست کی علمبردار رہی ہے جو مظلوموں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہے اور انہیں ایک مظبوط پیلٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

57 سال قبل فوجی حکمراں کی کابینہ سے مستعفی ہو کر شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی پسندوں سے مل کر پاکستان پیپلز پارٹی قائم کی،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ دے کر پیپلز پارٹی کو پورے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا، ملک کے منتخب وزیراعظم بنے، آئین دیا اور پھر جنرل ضیاء کے ہاتھوں تختہ دار پر لٹک گئے۔

والد کے بعد پارٹی کی کمان بے نظیر بھٹو شہید نے سنبھالی، جنرل ضیاء کا مقابلہ کیا، دوبار وزیراعظم بنیں، جنرل مشرف کیخلاف بھی ڈٹ کر لڑیں اور پھر دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پائی،اس وقت پارٹی کی کمان بلاول بھٹو زرداری نے سنبھال رکھی ہے، انہوں نے ملک میں جمہوریت بحال کرائی اور اب مسلم لیگ ن کے ساتھ ملک مخلوط حکومت بنا رکھی ہے، ان کے والد آصف علی زرداری اس وقت صدر مملکت ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں