کراچی والوں کے لیے فریئر ہال میں مفت وائی فائی سہولت کا آغاز کردیا گیا

کراچی فریئر ہال میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دورہ کیا اور مفت وائی فائی سہولت کا آغاز کردیا اس موقع پہ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ فریئر ہال میں شہریوں کے لئے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، وائی فائی کی دستیابی سے فریئر ہال آنے والے شہری انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا استعمال باآسانی کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام دیگر بڑے پارکس میں بھی وائی فائی کی سہولت شہریوں کو فراہم کی جائے گی۔ فریئرہال، باغ ابن قاسم، کڈنی ہل پارک، جھیل پارک، سفاری پارک میں بڑی تعداد میں شہری آتے ہیں، ان تفریحی مقامات پر شہریوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بہت جلد کراچی کے یہ تمام تفریحی اور تاریخی مقامات مفت وائی فائی کی سہولت سے آراستہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تمام پبلک مقامات کو وائی فائی اور دیگر ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور کراچی بھی ان شہروں میں شامل ہوگیا ہے جہاں شہریوں کے لئے یہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts