کراچی میں مشہور کمپنی کے نام سے جعلی آئل بنانے میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جعلی اسٹیکر بناکر آئل فروخت کیے جارہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل پولیس نے اسکیم 33میمن نگرمیں مکان پر چھاپہ مار کر مشہور کمپنی کے نام سے جعلی آئل بنانے میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ گھر سے برانڈڈ آئل کی بوتلیں،مشینیں اوردیگر سامان بھی برآمد ہوا، چھاپہ پرائیویٹ کمپنی کے فیلڈ منیجرمرتضیٰ کی نشاندہی پرماراگیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سچل تھانے میں کمپنی کےعہدیدارکی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ میمن نگرمیں جعلی آئل بناکرجعلی اسٹیکر بناکر فروخت کیے جارہے تھے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ہماری رجسٹرڈ کمپنیوں کو نقصان اورعوام کو دھوکا دیا جارہا تھا، پولیس کےہمراہ مکان پرپہنچےنشاندہی پر2ملزمان کوگرفتارکیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں تسلیم اورارشادشامل ہیں، مکان سےمشین خالی بوتلیں ڈھکن سیل اسٹکرزاوردیگرسامان بھی ملا ، ملزمان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔