کراچی میں ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے باہر سے پولیس کی سرکاری کار چوری ہوگئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کار ایس ایس پی خیرپور کے زیر استعمال تھی، ڈرائیور گاڑی لے کر کورنگی گودام چورنگی پر واقع سی پی ایل سی کے دفتر آیا تھا جس کے بعد سرکاری کار چوری ہوگئی۔
پولیس حکام نے بتانا کہ سرکاری کار چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
علاوہ آزیں، کراچی کے علاقے سرجانی یوسف گوٹھ میں گودام سےچوری کےاسپیئرپارٹس برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔