لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا میکنزم طلب کر لیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کے موقع پر عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا میکنزم طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہیں، لیکن ملک میں قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 15 نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14پیسے برقرار ہے