ٹریفک پولیس کے اعلامیے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شاہراہ فیصل کو آج رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک آمدورفت کے لئے بند رکھا جائے گا،کارساز سے حسن اسکوائر، حبیب رحمت روڈ بھی اس دوران ٹریفک کے لئے بند رہے گی
ائیر پورٹ سے شہر آنے والی تمام تر ٹریفک کو کارساز روڈ اور اسٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈرگ روڈ شارع فیصل سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کریں۔
شاہراہ فیصل نرسری سے آنے والی تمام ٹریفک کوکارساز اور ائیر پورٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بلوچ کالونی برج کے نیچے سے بائیں جانب شہید ملت روڈ،جیل فلائی اوور سے دائیں جانب، حسن اسکوائر، نیپا سے دائیں جانب ملینئیم، راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کرکے ائر پورٹ جا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی روڈ سے بائیں جانب سر شاہ سلمان روڈ یا اسٹیڈیم روڈ کی جانب بھی کسی گاڑی کو گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی
یونیورسٹی روڈسے جانب آغا خان ہسپتال سے آگے کسی بھی قسم کی ٹریفک کو درج بالا اوقات میں اسٹیڈیم روڈ، کارساز اور ملینئیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔یونیورسٹی روڈ سے جیل فلائی اوور سے پی پی چورنگی یا بائیں جانب شہید ملت کا راستہ اختیار کریں۔
لیاقت آباد نمبر 10سےحسن اسکوائر برج سے جانب اسٹیڈیم روڈ کی بھی قسم کی ٹریفک کو درج بالا اوقات میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسٹیڈیم روڈ سے نیپا ، راشد منہاس روڈ کا راستہ اختیار کریں۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔