24 قیراط کے اصلی سونے کی سنہری چمچماتی گاڑی دبئی کے ’گولڈ سوق ایکسٹنشن ڈرا‘ میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔
سونے کی یہ الیکٹرک کار صرف پانچ سو درہم میں کوئی بھی حاصل کر سکتا ہے، ٹیسلا کمپنی کی یہ گولڈ پلیٹیٹڈ الیکٹرک آئیکونک گاڑی اپنے جدید ترین ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہے۔ ’دبئی گولڈ سوق ایکسٹینشن‘ تقریباً 300 دکانوں پر مشتمل شاپنگ سینٹر ہے، جس میں 29 دسمبر تک پانچ سو درہم کی خریداری کرنے والا ہر شخص قرعہ اندازی میں شمولیت کا اہل ہوگا، ہر پانچ سو درہم خریداری پر خریدار کو سونے کی الیکٹرک کار جیتنے کے لیے ایک ٹکٹ ملے گا۔
سونے کی پلیٹوں والا یہ ٹیسلا سائبرٹرک جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان 29 دسمبر کو ہی کیا جائے گا۔ سونے کی اس چمچماتی گاڑی کی اصل قیمت تو نہیں بتائی گئی ہے، لیکن سونے کی پلیٹنگ کے بغیر مارکیٹ میں اس برانڈ کی نئی کار کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 90 ہزار اماراتی درہم ہے۔