پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ سیاست کو فن سے علیحدہ رکھتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کا ایک ساتھ کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا آن لائن دیئے ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے کئی موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ پاک بھارت اور ان کے لوگ ایک جیسے ہیں پاکستان کے ڈرامے بھارت میں دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں اس ہی طرح بھارت کی فلمیں پاکستان میں بےحد پسند کی جاتی ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے پاک بھارت کے فنکاروں کے درمیان ایک ساتھ کام کرنے پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں ملکوں کے فنکار ایک ساتھ کام کریں گے تو بہت مزہ آئے گا اور دونوں ملکوں کے فنکاروں کا فائدہ بھی ہوگا۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اس ڈرامے کی پروڈکشن نیٹ فلکس یا کسی عالمی پلیٹ فارم جیسی تھی ہمارے پر بےشک کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا مگر اس ڈرامے سے ہم نے ثابت کیا کہ ہم بھی عالمی سطح پر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جلد ہی پاکستان کے فنکاروں کو بھی نیٹ فلکس اور ایمازون جیسے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پرفارم کرنے کا موقع ملے گا اور وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔