نومبر کا مہینہ نصف گزر جانے کے باوجود اب بھی کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اگلے 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرمیں شمال کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔ ادھر بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی