Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

شراب کو مشروب مشرق کی بوتل میں ڈال دینے سے اسکی حیثیت نہیں بدل جاتی، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چیمبر آف کامرس کی عمارت کی ملکیت کے معاملے کے سماعت ہوئی، دوران سماعت کراچی چیمبر کے وکیل خالد جاوید ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ متروکہ املاک کے بارے میں 2008 سے بل زیر التوا ہے۔ اپنی من پسند آئینی ترامیم راتوں رات منظور کر لی جاتی ہیں۔ جس قانون کے تحت چیمبرکی عمارت متروکہ املاک میں شامل کی گئی ہے، اس قانون میں اپیل کا حق نہیں تھا۔ ہم اس سلسلے میں نئی قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔

دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس ظفر راجپوت کا کہنا تھا کہ بہتر ہے کہ معاملے کی مزید سماعت آئینی بینچ کے روبرو کی جائے۔ ایسی قانون سازی کی جائے جو معاملات کو حل کی طرف لے جائے۔ انہوں نے کہا کہ شراب کو مشروب مشرق میں ڈال دینے سے اس کی حیثیت نہیں بدل جاتی۔عدالت نے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 11 دسمبر کیلیے ملتوی کری۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں