کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں، مسافروں کو لینے یا رخصت کیلئے آنیوالوں کیلئے بھی ٹکٹ کی کاپی رکھنا لازمی ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ آنے والوں کو سیکیورٹی اداروں کے چیک کرنے پر ٹکٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ایئرپورٹ جاسکیں گے، جبکہ ٹکٹ کی کاپی نہ ہونے پر ایئرپورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔مسافروں کو لینے آنے والے شہریوں کو شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا۔ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حالیہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
ایئرپورٹس اتھارٹی حکام کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجلنس نے یہ پلان ترتیب دیا ہے، نئے فیصلے پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا۔
مینو
بند کریں
بند کریں