Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرنا غیر انسانی سلوک ہے، صدر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کردینا غیر انسانی سلوک ہے، معمولی خطا پر کرمنل ریکارڈ بنا دینا کراچی کے شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرمنل ریکارڈ بنا کر کراچی کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کیا جارہا ہے۔ کراچی کے نوجوانوں میں بڑھتا ہوا اشتعال اور بے چینی شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے لیے خوفناک ثابت ہوسکتا ہے۔

محمدرضوان عرفان نے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس,وزیراعلی,وزیر داخلہ,آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی فوری نوٹس لے کر اہالیان کراچی کو اس کالے قانون سے نجات دلائیں۔ ایف آئی آر کے بجائے ٹریفک مجسٹریٹ تعینات کرکے قوانین کےمطابق چالان کیے جانے چاہئیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں