Search
Close this search box.
پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پی ٹی اے نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق یہ فیصلہ وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کےلیے کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے جب کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیرقانونی مواد تک رسائی بھی ہوسکتی ہے۔ پی ٹی اے نے 2010 میں وی پی این کی رجسٹریشن کا آغاز کیا اور اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی این رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز پاکستان میں متعدد ایکس صارفین نے پلیٹ فارم پر لکھا تھا کہ وی پی این کی رفتار کو کم کیا جارہا ہے اور اس کی رسائی کو محدود کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صارفین نے وی پی این سروسز پر سروس میں تعطل کی شکایت کی تھی، سائٹ پر درج کی گئی تمام شکایات کا تعلق ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک سے کنیکٹ ہونے میں مشکلات کے حوالے سے تھا۔

واضح رہے کہ اگست میں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے) نے وی پی این کے استعمال پر سختی شروع کردی تھی جس کا مقصد پہلے سے پابندی کا شکار مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ تک رسائی کو محدود کرنا تھا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں