Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

نیپرا کی جانب سے بجلی کی کمپنیوں پر جرمانہ، کے الیکٹرک پر کتنا جرمانہ ہوا؟

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی کمپنیوں کو اب تک کیے گئے جرمانوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اعلامیے کے مطابق نیپرا نے بجلی کی کمپنیوں کو اب تک 1 ارب 95 کروڑ 45 لاکھ روپے کے جرمانے کیے، کے الیکٹرک کو 2015ء سے اب تک 32 کروڑ 35 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مجموعی طور پر 1 ارب 14 کروڑ 90 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ بجلی کی ٹرانسمیشن کمپنیوں کو مجموعی طور پر 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو مجموعی طور پر 74 کروڑ 95 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر 5 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔

نیپرا کے مطابق 23-2022ء میں مہلک حادثات کے باعث کیسکو کو 1 کروڑ 25 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، ملتان الیکٹرک سپلائی کو 2020ء سے 2023ء تک 4 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ آئیسکو کو 2017ء سے اب تک 10 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے جبکہ فیسکو کو 2017ء سے اب تک مجموعی طور پر 5 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔

حیسکو کو 2017ء سے لے کر اب تک 15 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، لاہور الیکٹرک سپلائی کو رواں مالی سال 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوا۔ نیپرا کے مطابق این ٹی ڈی سی کو 2016ء سے گزشتہ مالی سال تک 4 کروڑ 60 لاکھ جرمانہ ہوا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں