Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع شاہو-1 کنویں میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

اس کنویں سے 4100 پاؤنڈ فی مربع انچ ( پی ایس آئی جی ) کے ویل ہیڈ فلونگ پریشر ( ڈبلیو ایچ ایف پی ) پر تقریبا 10 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ ( ایم ایم ایس سی ایف ڈی ) گیس پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ کنویں کو 18 اگست 2024 کو کھودا گیا تھا اور اسے کامیابی کے ساتھ 12، 675 فٹ ایم ڈی کی گہرائی تک کھود دیا گیا ہے۔ یہ کنواں اس وقت 350 بیرل یومیہ تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس فراہم کر رہا ہے۔

کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ خط میں کہا گیا کہ دریافت سےپاکستان کی انرجی سیکیورٹی اورگیس ذخائر بہتر ہوں گے۔ سندھ اور وفاقی کمپنیاں بھی ڈھائی ڈھائی فیصد کی حصہ دار ہیں

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں