Search
Close this search box.
جرائم دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

روس کو جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کا الزام ، امریکا نے 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندی لگا دی

امریکا نے روس کو جنگی سازو سامان دینے کے الزام میں 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے دنیا بھر کی تقریباً 400 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنیکا اعلان کیا گیا۔ مذکورہ فہرست میں بھارت کے ساتھ چین، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں روسی فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرنے پر عائد کی گئی ہیں، روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے میں مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف ایسے اقدامات کرتے رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کی زد میں 19 بھارتی کمپنیاں اور 2 بھارتی شخصیات آئی ہیں، بھارتی کمپنیاں روس کو الیکٹرانک، کمپیوٹر اور ایوی ایشن سے متعلق آلات فراہم کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکہ نے انڈین کمپنیوں کو نشانہ بنایا ہو۔ اس سے قبل نومبر سنہ 2023 میں بھی ایک انڈین کمپنی پر روسی فوج کی مدد کرنے کے لیے پابندی لگائی گئی تھی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں