Search
Close this search box.
پاکستان جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سعودی عرب میں قید چار ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ سات سال کے لیے بلاک

حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں قید چار ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے، مذکورہ پاکستانی وہاں بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گرفتار چار ہزار پاکستانی بھکاریوں کے خلاف اہم فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے سعودی عرب میں قید چار ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ سات سال کے لیے بلاک کردیے۔ سعودی حکومت نے چارہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں گرفتار کیا تھا۔ ساٹھ فیصد سے زائد کا تعلق پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پورٹ کرنے کے لیے قیدیوں کے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کیے جارہے ہیں۔ پاکستان پہنچنے پر ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملتان ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے عملے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عمرہ زائرین کے بھیس میں 8 مبینہ بھکاریوں کو سعودی عرب جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ شک پڑنے پر دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ یہ گروپ بھیک مانگنے کے مقصد سے سعودی عرب جا رہا ہے، گروپ نے ایک لاکھ 85 ہزار روپے کی رقم جاوید نامی شخص کے حوالے کی جس نے ان کے ویزوں کے حوالے سے کارروائی کی تھی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں