ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملہ پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحقیقات کرتے ہوئے مشکوک امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے ہیں اورغیر معمولی طور پر زیادہ نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو طلب کرلیا گیا ہے
امیدواروں کو بھیجے گئے نوٹس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امیداروں کے بیان کے ساتھ فرضی امتحان بھی لیا جاسکتا ہے۔ نوابشاہ بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنی والی ایک امیدوار کو بھی یکم نومبر 2024کو طلب کیا گیا ہے، امیدوار نے 200میں سے 194نمبر حاصل کیے
تفصیلات کے مطابق ممبر آف بورڈ آف ڈائریکٹر ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفنڈرز آرگنائزیشن کی شکایت پر انکوائری کی جارہی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں ثبوتوں کی روشنی میں قانونی ایکشن لیا جائے گا