Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت کراچی جرائم تازہ ترین

کے ایم سی کے ریٹائرڈ فٹبال کوچ مبینہ اغواء کے بعد قتل، کلفٹن کے فلیٹ سے لاش برآمد

کراچی میں کے ایم سی کے ریٹائرڈ فٹبال کوچ مبینہ اغواء کے بعد قتل کردیے گئے لاش کلفٹن کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ڈیفینس فیز 5 سے ملنے والی لاش کی شناخت 65 سالہ غنی الرحمن کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کلفٹن شاہ رسول کالونی کا رہائشی اور 3 روز سے غائب تھا انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ نے موبائل لوکیشن کے ذریعے ٹریس کیا اہلخانہ حاصل کردہ لوکیشن پر پہنچے تو فلیٹ سے مقتول کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا خول اور چھری تحویل میں لی ہے، مقتول کے ایم سی کا ریٹائرڈ ملازم اور فٹبال کوچ تھا، ممکنہ طور پر غنی الرحمن کو دوستوں نے جھگڑے کے دوران قتل کیا، لاش علی الصبح ڈیفینس فیز5 میں فلیٹ سے ملی تھی

پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں