سندھ ہائی کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ الہیٰ بخش ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے 26ویں آئینی ترمیم پاس کر کے عدلیہ کی آزادی اور رول آف لاء کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم کرکے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں انتظامیہ کی مداخلت بڑھا دی گئی ہے۔اس قسم کی ترمیم عدلیہ کی آزادی اور عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنا ہے
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئینی ترمیم کی سیکشن 8 ،11 اور 14 کالعدم قرار دی جائیں۔درخواست میں سکریٹری کیبنیٹ ڈویژن ،سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس اینڈ پارلیمانی افیئرز و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے