Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی سے کلب کرکٹ کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش، ملزم گرفتار

ملزم کو کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا جس کی شناخت شکیل رفیق کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کا تعلق لاہور سے ہے۔ ملزم کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔

ملزم نے سجاد نامی ایجنٹ سے جعلی دستاویزات حاصل کیں اور سجاد نامی ایجنٹ ملزم کا دوست بھی ہے۔ ملزم نے سجاد نامی شخص سے 32 ہزار اماراتی درہم کے عوض معاملات طے کیے اور ابتدائی طور پر 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ادا کیے جبکہ بقایا رقم ویزا لگنے پر ادا کرنا تھی۔

ملزم نے امریکی قونصلیٹ میں خود کو کرکٹ کلب کے ساتھ وابستہ ظاہر کیا اور جعلی دستاویزات پیش کیں لیکن ملزم کرکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں رکھتا تھا۔ ملزم امریکی قونصلیٹ کے عملے کو دستاویزات کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں