Search
Close this search box.
پاکستان دنیا صحت خصوصیت

کیا آپ متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند ہیں؟ یواے ای جانے سے پہلے کونسے 4 ٹیسٹ لازمی ہیں؟

پاکستان کے معاشی حالات کے پیش نظر شہریوں کی بڑی تعداد ملازمت کےحصول اور اپنی قسمت آزمانے کے لئے یورپ و امریکہ سمیت عرب ممالک کا رخ کر رہی ہے ۔ ہر ملک کی اپنی اپنی ریکوائرمنٹس ہیں ۔ لیکن اگر آپ یو اے ای میں ملازمت کے لئے روانگی کی تیاری کر ہے ہیں تو ٹہریے ۔۔۔۔آپ کو چار میڈیکل ٹیسٹ لازمی کرانے ہونگے۔

یو اے ای کے روزنامہ امارات الیوم کے مطابق’یو اے ای کے کیپیٹل میڈیکل ایگازمینیشن سینٹر کے ڈائریکٹر آپریشنز کریگ ہالپین کا کہنا ہے کہ ’امارات میں عالمی معیارکو مدنظر رکھتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے چار میڈ یکل ٹیسٹ لازمی قرار دئے گئے ہیں تاکہ یہاں رہنے اور باہر سے آنے والوں کی عمومی صحت متاثر نہ ہو‘۔

ٹیسٹ کا بنیادی مقصد امارات میں کام کرنے والوں کی عمومی صحت کا جائزہ لینا ، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کارکن اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کے حوالے سے تیار ہیں یانہیں اور کیا وہ صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں یا نہیں۔

لازمی قرار دیے گئے ان چار ٹیسٹ میں سی بی سی، سینے کا الٹراساونڈ تاکہ پھیھپڑوں اور نظام تنفس کی جانچ کی جاسکے جبکہ جوڑوں اور بلڈ پریشر وغیرہ کا معائنہ شامل ہے۔

کریگ ہالپین کے مطابق’ امارات میں ملازمتوں کے بہت مواقع ہیں، اس لیے ان ٹیسٹ کے زریعے یہاں آنے والوں کی عمومی صحت کی جانچ قبل ازوقت ممکن ہوسکے گی‘۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں