Search
Close this search box.
کراچی صحت تازہ ترین نمایاں Uncategorized @ur

کراچی سمیت سندھ بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہو گئی

کراچی سمیت سندھ بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔جیو نیوز کے مطابق گردوں کے امراض، ہیپاٹائٹس اے، روبیلا، خسرہ اور ممپس کی ویکسین ناپید ہوگئی جب کہ ٹیٹنس کے علاج کیلئے ٹیٹنس امیونو گلوبلین اور ریبیز سے بچاؤ کیلئے اینٹی ریبیز امیونوگلوبلین بھی ناپید ہوگئی۔

اسی حوالے سے طبی ماہرین نے بتایا کہ ٹیٹنس امیونوگلوبلین ٹیٹنس کے انفیکشن روکنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، بروقت ویکسی نیشن نہ ہونے سے تشنج 30 سے ​​40 فیصدکیس میں موت کاسبب بھی بنتا ہے جب کہ اینٹی ریبیز امیونوگلوبلین کو ریبیز ویکسی نیشن کے ساتھ دینا ضروری ہوتا ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن توقیرالحق نے بتایا کہ دواسازکمپنیاں مقامی طور پر بھی کچھ ادویات بنارہی ہیں، باہر سے منگوائی جانے والی ادویات کا مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ امپورٹرز نے کہا کہ قیمت سے متعلق ڈریپ کو لکھ دیا، قیمتیں مقرر نہیں کی جائینگی تو ادویات امپورٹ نہیں کرسکتے جبکہ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات کی کچھ ماہ سے کمی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں