Search
Close this search box.
خصوصیت کراچی تازہ ترین نمایاں

اورنگی ٹاون میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق،راہگیر زخمی، ڈاکو بھی مارا گیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا، ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تاہم زخمی ڈاکو اسپتال پہنچائے جانے سے قبل دم توڑ گیا۔فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار ایس ایس پی ویسٹ کا گن مین تھا۔

دوسری جانب زخمی شہری نے عباسی شہید اسپتال میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سبزی منڈی جانے والی سوزوکی کو لوٹ رہے تھے۔زخمی شہری نے بتایا کہ ملزمان نے 5 سبزی فروشوں سے 50 ہزار سے زائد کی رقم بھی لوٹی، لوٹ مار کے دوران سادہ لباس پولیس اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کی۔زخمی شہری نے بتایا کہ ملزمان نے اہلکار پر جوابی فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ کے دوران مجھے گولی لگی۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہید اہلکار غفار ان کے اسکواڈ کا حصہ تھا۔ غفار ڈیوٹی پر جانے کے لئے گھر سے نکلا تھا۔ واردات ہوتے دیکھ کر اہلکار نے ڈآکووں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کی گولی سے غفار شہید ہو گیا۔جبکہ غفار کی فائرنگ سے ایک زخمی ہونے والا ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا،واردات میں ڈاکووں کی جانب سے نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں