Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

جدہ میں 217 کلو نسوار ضبط، غیر قانونی طور پر قائم کارخانہ سیل کر دیا گیا

  جدہ میونسپلٹی نے غیر قانونی طور پر قائم کئے جانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا جہاں کچھ غیر ملکی پکڑے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارخانے سے 217 کلو نسوار پکڑی گئی ہے جو مارکیٹ میں سپلائی کرنے کےلیے تیار تھی۔

میونسپلٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں نے اپنی رہائش کو کارخانہ بنا رکھا تھا جہاں نسوار کے علاوہ شیشہ فلیور تیار کیا جاتا تھا۔

تمام ضبط شدہ سامان تلف کردیا گیا ہے اور کام کرنے والے غیر ملکیوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ مکان کو سیل کرکے مالکان کو وضاحت کے لیے طلب کیا گیا ہے

بلدیہ نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ محلوں میں جہاں کہیں بھی غیر قانونی طور پر کارخانے بنے ہوں ان کی اطلاع ضرور کیا کریں۔یہ لوگ نہ صرف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں بلکہ صحت عامہ کے لیے بھی خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں