Search
Close this search box.
shahara--e-faisal پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

شاہراہ فیصل کی خوبصورتی میں اضافے کا منصوبہ،20 میں سے 14 عمارتوں پر رنگ وروغن کا کام مکمل

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شاہراہ فیصل کی خوبصورتی میں اضافے اور بلندوبالا عمارتوں کے بیرونی حصوں کو رنگ و روغن کرکے ان کی بوسیدگی دور کرنے کے کام کاجائزہ لیا گیا

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی نے اجلاس کوتفصیلی بریفنگ دی انھو ں نے کہا کہ شاہراہ فیصل پر قائم 20 بلند نجی عمارتوں  کو ان کی بوسیدگی کی وجہ سے رنگ و روغن کر کے انھیں خوبصورت بنانے کے لئے رنگ و روغن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاکہ بیرون ملک اور بیرونی شہروں سے  بذریعہ ائر پورٹ  شہر میں آنے والے اچھے تاثر کے ساتھ شہر میں داخل ہوں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 14  عمارتوں  پر رنگ رو غن مکمل کر لیا گیا ہے چھ عمارتوں پر کام  جلد مکمل کر لیا جائے گا جن عمارتوں پر رنگ و روغن کا کام مکمل کیا گیا ہے ان میں فلک ناز ٹاور، فلک ناز ہائٹ فلک ناز ویو  فلک ناز آرکیڈ فلک ناز سینٹر فلک ناز پلازا  مون آرکیڈ، این سی آر بلڈنگ شاہین ویو اپارٹمنٹ  نور اسٹیٹ امبراور پورٹ ویو ٹریڈ سینٹر شامل ہیں جبکہ مینا ایوینو ائرپورٹ ایونیو رفیع مینشن رفیع اسٹاراپارٹمنٹ مادام اپارٹمنٹ اور دی پلازا پر ابتدائی کام جاری ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا  کہ ترجیحی طور پر بولٹن مارکیٹ پر قائم اور پرانی اور بوسیدہ عمارتوں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ قدیم اور تاریخی عمارتوں پر رنگ و روغن نہیں کیا جائے گا بلکہ ماہرین اور متعلقہ آرکیٹکٹس کی مشاورت سے کیا جائے گا۔اجلاس نے  طارق روڈ راشد منہاس روڈ  گلستان جوہر اور دیگر اہم شاہراہوں کے بیرونی حصہ کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں