Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی، عدالت نے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست پر فریقین سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس ارشاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کردی۔

عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے میئر کراچی سے بلدیہ عظمی کے تحت قائم اسپتالوں اور اسکولوں کی فہرست اور ان کی موجودہ صورتحال، عملے اور طلبا کی تعداد سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا مؤقف ہے کہ مئیر کراچی نے اپوزیشن سے عدالتی حکم کے باوجود مشاورتی عمل کو بائی پاس کرتے ہوئے معاہدہ کیا ہے۔ میئر کراچی نے اپوزیشن جماعتوں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ میئر کراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو کالعدم قرار دیا جائے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں