Search
Close this search box.
خصوصیت کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں پورٹ قاسم آئل ڈپو کے قریب ٹریفک حادثہ، باپ بیٹا جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

کراچی میں پورٹ قاسم آئل ڈپو کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں باپ اپنے کمسن بیٹے سمیت جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق پورٹ قاسم آئل ڈپو کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور شیرخوار بچہ شدید زخمی ہو گئے، شدید زخمی ہونے والے 40 سالہ عابد کو انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

جبکہ متوفی کا بیٹا ڈیڑھ سالہ عاطف نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والی متوفی عابد کی اہلیہ 35 سالہ نادرہ کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا، تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں