Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں پاکستان

TAAP کی نئی منیجنگ کمیٹی نے چارج سنبھال لیا

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (TAAP) کے الیکشن برائے سال 2024-26 قوانین کے مطابق 24 نشستوں پر منعقد ہوئے جس کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے نئے منتخب چیئر مین ، عہدیداران اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان نے 42 ویں سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں چارج سنبھال لیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق الیکشن میں محمد نعیم شریف چیئر مین، محمد الیاس سینئر وائس چیئر مین، محمد حنیف ریچ وائس چیئر مین ساؤتھ زون (سندھ اور بلوچستان) جبکہ سید یوسف جمیل حسین رضوی وائس چیئر مین نارتھ زون ( پنجاب، خیبر پختو نخواہ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر) کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔

دیگر ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران میں ساؤتھ زون سے محمد یکی پولانی، محمد نوید ضمیر، زبیر حسین، انجینئر رحمت اللہ اچکزئی، اقبال احمد ساکرانی، سلیم اقبال قریشی محمد خلیل راجہ ، عمیر عمر سن، محمد فرقان پولانی اور دانش چنہ منتخب ہوئے۔ ایگزیکٹیو کمیٹی نارتھ زون سے محمد اشفاق ، صادق صابر ، ملک ارم ظهور ، جمشید خا طاہر عباس، سید ثاقب اظہار ، محمد شاہد لطیف، محمد الیاس، فیاض احمد ، چو ہدری طاہر منظور ، اور علیم جاوید منتخب ہوئے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں